مشہور اداکارہ نے ایسی تصویریں شئر کرکے فینس کو دی رمضان کی مبارکباد
نوراتری کے دوسرے دن اتوار یعنی تین اپریل سے رمضان کے مقدس ماہ کی شروعات ہوچکی ہے ۔ رمضان اسلامی کیلینڈر کا نواں مہینہ ہے ۔ اس خاص موقع پر اداکارہ نیہا ملک ایک مرتبہ پھر سے اپنی تصویروں کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ دراصل انہوں نے رمضان المبارک کیلئے خاص فوٹوشوٹ کرایا ہے ۔
نیہا ملک نے ہرے رنگ کے سلوار سوٹ میں فوٹوشوٹ کرایا ہے ، جس کے ذریعہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے ۔
نیہا ملک ہرے رنگ کی اس ڈریس میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں اور فینس کافی پسند کررہے ہیں ۔
نیہا ملک نے تصویریں شیئر کرکے کیپشن میں لکھا : رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی اللہ آپ کو سکون دے ۔ رمضان مبارک ۔
تصویروں کو دیکھ جہاں تمام یوزرس انہیں رمضان کی مبارکباد دے رہے ہیں تو وہیں کچھ ایک یوزر نے جے شری رام اور ہیپی نیوراتری کی نیک خواہشات دی ہیں ۔