معروف اداکار کرن پرنجیپ 26 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
بھارت کے معروف ڈرامے ‘دل مل گئے’ کے اداکار کرن پرنجیپ اتوار کی صبح محض 26 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ افسوس ناک خبر ان کے ساتھی اداکار نے شیئر کی۔
تفصیلات کے مطابق کرن اتوار کی صبح تقریباً 11 بجے اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرن کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
ایک غیرملکی ویب سائٹ کی جانب سے یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرن کی موت شاید نیند میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث واقع ہوئی۔
اداکار کی جواں عمری میں موت پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
کرن کے ایک ساتھی اداکار نے انڈین ایکسپریس سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ہم نے ان کی موت کی وجہ جاننا چاہی لیکن بس اتنی ہی بات پتا چلی کہ وہ رات کو سوئے اور پھر کبھی نہیں اٹھے۔
پرنجیپ نے ایک اور مشہور ڈرامے ‘سنجیونی’ میں بھی یادگار کردار ادا کیا تھا۔