Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کا بیٹا آریان دوران تفتیش روپڑا

مبئی: 

منشیات استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان دوران تفتیش رو پڑے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ روز منشیات استعمال کرنے اور بیچنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، این سی بی نے آریان خان کے ساتھ دیگر 7 لڑکوں کو بھی گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے تاہم آریان خان کی گرفتاری کے بعد دوران تفتیش رونے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب آریان خان کو گرفتار کیا گیا تو وہ گھبرائے ہوئے تھے اور این سی بی کی جانب سے تفتیشی سوالات کے دوران آریان رو پڑے اور اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ وہ گزشتہ 4 سال سے منشیات استعمال کررہے ہیں۔

Advertisement

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.