منیش ملہوترا کی ڈیزائن کی ہوئی ساڑھی پہن کر بولیں یہ اداکارہ، شہزادی کی طرح محسوس کر رہی ہوں
بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کی فلم ‘دریشیم’ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ شریا سارن اکثر اپنی تصاویر سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں، اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے شاندار انداز سے نیٹیزنز کی توجہ حاصل کی ہے۔
شریا سارن سلور اسکرین پر ساڑھی کا گیٹ اپ جچتا ہے لیکن یہاں وہ روایتی اور مارڈرن لک کے کامبینیشن میں نظر آرہی ہیں۔