بھوجپوری انڈسٹری اور پنجابی سنیما کے میوزک ایلبم میں نظر آچکیں نیہا ملک (Neha Malik) ان دنوں کام سے بریک لے کر مالدیپ میں ویکیشن کو سیلیبریٹ کر رہی ہیں۔ اداکارہ ویلنٹائن ڈے کے بعد سے ملک سے باہر چھٹیاں منا رہی ہیں اور نئی نئی تصاویر سے مداحوں کو متوجہ کر رہی ہیں۔
نیہا ملک اپنے مالدیپ ویکیشن سے خود کی شاندار تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو جیلس فیل کرا رہی ہیں۔ ان کے نئے فوٹو ایلبم میں انہیں سمندر کے نظاروں والے پول میں ناشتے کی ٹرے کا لطف لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر کو دیکھ کر مداح نیہا ملک کی تعریف تو کر رہے ہیں، لیکن اب وہ بھی ایسی خوبصورت نظاروں کا لطف اٹھانے کے لئے ترس رہے ہیں۔
نیہا ملک نے Taj Maldives سے نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ فلوٹنگ بریک فاسٹ کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ اداکارہ ویلنٹائن ڈے کے بعد ہی مالدیپ کے خوبصورت لوکیشن کا اپنی لگزری لائف کا لطف اٹھا رہی ہیں۔
نیہا ملک اپنی گلیمرس لائف اسٹائل سے بھوجپوری ہی نہیں بلکہ کئی مشہور ٹی وی اداکارہ کو بھی پیچھے چھوڑ رہی ہیں۔