ملائیکہ اروڑہ اور کرینہ کپور لندن کی سڑکوں پر آئیں کچھ اس طرح نظر
ملائیکہ نے انسٹاگرام پر کرینہ کپور خان کے ساتھ دو تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں ملائیکہ اور کرینہ ساتھ میں لندن کی سرکوں پر بارش کے درمیان گھومتی نظر آرہی ہیں ۔
بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اور کرینہ کپور خان اکثر ایک ساتھ نظر آجاتی ہیں ۔ فیملی اور ورک کمٹمنٹس سے اپنے لئے وقت کیسے نکالا جاتا ہے، ان سے سیکھنا چاہئے ۔ ملائیکہ نے ایک مرتبہ پھر کرینہ کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر مستی کرتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جس میں دونوں ہی بے فکر انداز میں کافی خوبصورت اور اسٹائلش لگ رہی ہیں ۔
ملائیکہ نے انسٹاگرام پر کرینہ کپور خان کے ساتھ دو تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں ملائیکہ اور کرینہ ساتھ میں لندن کی سرکوں پر بارش کے درمیان گھومتی نظر آرہی ہیں ۔
ملائیکہ نے سویٹر اور جینس کے ساتھ بلیک کلر کا لانگ کوٹ اور کرینہ نے جینس کے ساتھ ہائی نیک ڈیپ اور ہاف سلیو سویٹر پہن رکھا ہے ۔
اس کے علاوہ ملائیکہ اروڑہ نے اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور کی بھی تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں اداکار کا کول انداز دیکھنے کو مل رہا ہے ۔