ملائیکہ اروڑہ اس خاص جگہ منائیں گی اپنے بوائے فرینڈ کا برتھ ڈے، سامنے آئی انتہائی رومانٹک تصاویر
ارجن کپور (Arjun Kapoor) نے پیرس چھٹیوں سے اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں ان کے ساتھ ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویروں میں ملائیکہ اور ارجن ایفل ٹاور سے دور، لیکن سامنے پوز دیتے نظر آرہے ہیں ۔
ارجن کپور 26 جون کو اپنا 37 واں یوم پیدائش سلیبریٹ کرنے والے ہیں اور اپنے برتھ ڈے سلیبریشن کیلئے انہوں نے دنیا کے سب سے رومانٹک شہر کا انتخاب کیا ہے ۔ اپنی لیڈی لو ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ حال ہی میں ارجن کپور پیرس کیلئے روانہ ہوئے ہیں، جہاں سے اب اس جوڑے کی پیار بھری تصویریں سامنے آگئی ہیں ۔ ارجن کپور نے پیرس چھٹیوں سے اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں ان کے ساتھ ملائیکہ اروڑہ بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویروں میں ملائیکہ اور ارجن ایفل ٹاور سے دور، لیکن سامنے پوز دیتے نظر آرہے ہیں ۔
تصاویر میں ملائیکہ سفید باتھ روب میں پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں تو وہیں ارجن کپور سامنے سے سیلفی کلک کررہے ہیں ۔
دونوں کے پیھچے ایفل ٹاور نظر آرہا ہے اور ملائیکہ اس کی جانب اشارہ بھی کررہی ہیں ۔