ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اور ارباز خان (Arbaaz Khan) کبھی بالی ووڈ کے سب سے گلیمرس اور اسٹائلش کپل میں شمار کئے جاتے تھے ۔ دونوں جب بھی ساتھ نظر آتے تو ان کی تصویریں کافی وائرل ہونے لگتی تھیں ۔
لائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اور ارباز خان (Arbaaz Khan) کبھی بالی ووڈ کے سب سے گلیمرس اور اسٹائلش کپل میں شمار کئے جاتے تھے ۔ دونوں جب بھی ساتھ نظر آتے تو ان کی تصویریں کافی وائرل ہونے لگتی تھیں ۔ ارباز اور ملائیکہ کی شادی 1998 میں ہوئی تھی ، لیکن شادی کے 19 سالوں کے بعد ارباز اور ملائیکہ نے طلاق (Malaika Arora Arbaaz Khan divorce) لے کر اپنے فینس کو جھٹکا دیدیا ۔ دونوں کا ایک بیٹا ارحان ہے جو فی الحال بیرون ممالک پڑھا کررہا ہے ۔ اب ملائیکہ اور ارباز شاید ہی کبھی ایک ساتھ اسپاٹ کئے جاتے ہیں ۔
لیکن ہم آج آپ کو دونوں کے ریلیشن شپ کے دوران کی کچھ دلچسپ باتیں بتانے جارہے ہیں ۔ دراصل دونوں شادی ٹوٹنے کے سالوں پہلے ایک چیٹ شو میں آئے تھے اور اس چیٹ شو میں انہوں نے ایک دوسرے سے وابستہ کئی انکشاف کرڈالے تھے ۔ دونوں نے آپس کی کچھ مزیدار باتیں بھی شیئر کی تھیں اور ایک دوسرے کی چڑھنے والی عادتوں کا بھی انکشاف کیا تھا ۔ ملائیکہ اروڑہ نے شیئر کیا تھا کہ انہیں ارباز خان کی کس عادت پر سب سے زیادہ غصہ آتا تھا ۔
ملائیکہ اروڑہ نے ارباز کے بارے میں کہا تھا کہ وہ کافی لاپروا قسم کے شخص ہیں ۔ وہ گھر کا سامان جہاں سے بھی اٹھاتے ہیں ، واپس وہاں نہ رکھ کر کہیں اور رکھ دیتے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں پریشانی ہوتی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وقت کے ساتھ ارباز خان کی یہ عادت بڑھتی ہی چلی جارہی ہے ۔ و ہیں ارباز خان نے بھی بتایا تھا کہ انہیں ملائیکہ کی کون سی عادت نہیں پسند ہے ۔ ارباز خان نے کہا تھا کہ ملائیکہ کبھی اپنی غلطیوں کو نہیں مانتی ہیں ۔
ارباز خان نے کہا تھا کہ انہیں ملائیکہ کی یہ عادت بالکل پسند نہیں ہے ۔ موجودہ وقت کی بات کریں تو فی الحال ارباز خان جارجیا اینڈریانی کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں ۔ تو وہیں ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ ملائیکہ زیادہ تر اپنی فٹنس روٹین اور شوز میں مصروف رہتی ہیں ۔ آئے دن ان کی ورک آوٹ اور جم کی تصویریں وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔