Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’میں نے غلط نیت سے گلے نہیں لگایا تھا‘

بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اس وقت صرف اپنی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کے لیے ہی نہیں بلکہ ایک ڈانس شو کے دوران بچے کو زبردستی گلے لگانے کے باعث بھی خبروں کی زینت بنی ہوئیں ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اپنی فلم ’ریس 3‘ کی تشہیر کے لیے جیکولین فرنینڈز سلمان خان اور انیل کپور کے ہمراہ ایک ڈانس شو کا حصہ بنی، جہاں مادھوری ڈکشٹ بھی موجود تھیں۔

اس دوران جیکولین فرنینڈز نے شو پر پرفارم کرنے والے ایک بچے کو گلے لگایا، تاہم وہ بچہ جیکولین کو گلے لگانے میں مطمئن نظر نہیں آرہا تھا۔

اس واقع کی ویڈیو جیکولین نے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی تھی، جس کے بعد اداکارہ پر مداحوں نے شدید تنقید شروع کی۔

تاہم ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا کسی غلط ارادے سے نہیں کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے ایسا کسی غلط نیت سے نہیں کیا تھا، میں خود کو جانتی ہوں اور میرے ارادے غلط نہیں تھے، میرے گھر میں بھی بچے ہیں اور ایسے کئی مواقعے آتے ہیں جب وہ مجھے گلے لگانا نہیں چاہتے، لیکن میں پھر بھی ان کو گلے لگاتی ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’لیکن میرا یہ بھی ماننا ہے کہ ہم دوسروں کی رائے کو اہمیت دیں، کیوں کہ ہم اداکار ہیں اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ باقی لوگ خاموش رہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ کچھ غلط کریں اور کوئی آپ کو کچھ نہ کہے، مجھے خوشی ہوئی کہ لوگوں نے اس معاملے میں بھی اپنی رائے کا اظہار کیا‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان، انیل کپور، بوبی دیول اور ڈیزی شاہ کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

اس فلم میں جیکولین فرنینڈز نے کافی مشکل ایکشن مناظر بھی پرفارم کیے ہیں۔

ریمو ڈی سوزا کی ہدایات میں بننے والی فلم رواں ماہ 15 جون کو بھارتی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

جبکہ پاکستان میں یہ فلم 22 جون کو ریلیز ہوگی۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.