معروف بالی وڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی اطلاح:
معروف بالی وڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی اطلاح سامنے آگئی:
بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اپنی نئی فلم کی شوٹبگ میں مصروف تھیں
نشرت بھروچا اپنی آنے والی نئی فلم ‘جان ہٹ میں جاری’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔ نشرت بھروچا اپنی نئی فلم کے گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ ڈانس کے دوران ان کے پاؤں میں موچ آگئی۔
فلم کے پروڈکشن اسٹاف کے مطابق اداکارہ اپنی آنے والی نئی فلم ‘جان ہٹ میں جاری’ کیلئے ہولی کے گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کے اچانک ان کے پاؤں میں موچ آگئی۔جس کے بعد ان کو جلدی ہسپتال لے جایا گیا۔
پروڈکشن اسٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اداکارہ کو 3 سے 4 دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نشرت بھروچا پیار کا پنچ نامہ ، سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی اور ڈریم گرل جیسی مشہور بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اداکارہ کی صحت یابی کے لیے فینز کا پیار سوشل میڈیا پر نمایاں رہا۔
اداکارہ مکمل صحت تاب ہونے کے بعد دوبارہ اپنی فلم کی شوٹنگ کریں گی۔