Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ماہرہ شرما موٹاپے کا مذاق بننے پر انٹرویو سے ہوئیں باہر، شہناز گل کے مداحوں نے لی چٹکی

ماہرہ شرما (Mahira Sharma) کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہیں انٹرویو کے لئے اینکر کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں اینکر موٹاپے کو لے کر بات کر رہا ہے، جس سے ناراض ہوکر ماہرہ شرما انٹرویو سے باہر نکل جاتی ہیں۔

ماہرہ شرما (Mahira Sharma) ’بگ باس 13‘ سے گھر گھر مشہور ہوگئی تھیں۔ شو میں شہناز گل کے ساتھ ان کی فائٹ اور پارس چھابڑا کے ساتھ ان کی لو اسٹوری سرخیوں میں رہی تھی۔ ماہرہ شرما تب سے کئی میوزک ویڈیو میں نظر آچکی ہیں۔ حالانکہ ماہرہ شرما ان دنوں ایک انٹرویو کو بیچ میں چھوڑنے کی وجہ سے سرخیاں بٹور رہی ہیں۔

ماہرہ شرما کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ماہرہ شرما موٹاپے کا مذاق بننے پر انٹرویو کو بیچ میں ہی چھوڑ کر باہر نکل جاتی ہیں۔ رپورٹر کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، ’لوگ کبھی کہتے ہیں کہ تم بہت موٹے ہو، کبھی وہ کہتے ہیں کہ تم بہت پتلے ہو۔ ان کے ساتھ بھی ایسا ہو رہا ہے، میرے ساتھ ماہرہ شرما ہیں…‘  حالانکہ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔

حالانکہ ماہرہ شرما نے اینکر کو یہ کہتے ہوئے روک دیا کہ انہیں یہ سوال پسند نہیں آیا۔ اداکارہ کو پھر انٹرویو سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پہلے وائرل ہوا اور پھر اسے ہٹا دیا گیا۔ وہیں کچھ لوگ رپورٹر کی تنقید کر رہے ہیں تو دوسری طرف شہناز گل کے مداح اسے ان کے ’کرم‘ بتا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.