مادھوری ڈکشٹ کے پیار میں پاگل سنجے دت نے اپنی بیوی کو کردیا تھا نظرانداز
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کے اس رویے کی وجہ سے ریچا اور ان کے تعلقات میں دراڑ آ گئی۔ ساتھ ہی مادھوری ڈکشٹ نے بھی سنجے دت کا نام ممبئی بم بلاسٹ کیس میں آنے کے بعد ان سے خود کو دور کر لیا تھا۔
اداکاری بلکہ اپنی ذاتی زندگی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ سنجے دت کی پہلی شادی رچا شرما سے ہوئی تھی۔ آج ہم آپ کو سنجے دت اور ان کی اہلیہ رچا کی زندگی سے جڑا ایک واقعہ بتائیں گے، جس نے ایک زمانے میں کافی سرخیاں بنائی تھیں۔ دراصل سنجے دت کی اہلیہ ریچا کو شدید بیماری تھی جس کے علاج کے لیے وہ امریکہ میں موجود تھیں۔ اس دوران سنجے دت بالی ووڈ میں ایک کے بعد ایک کئی ہٹ فلمیں دے رہے تھے۔ اس دوران یہ خبریں سامنے آئیں کہ سنجے دت کا اپنے وقت کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ جب سنجے دت کی بیمار بیوی ریچا کو اس بات کا علم ہوا تو وہ اپنا علاج بیچ میں ہی چھوڑ کر امریکہ سے ہندوستان آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریچا سنجے دت کی دل پھینک عاشق کی امیج سے بھی واقف تھیں۔
یہی وجہ تھی کہ جب انہیں اداکار کے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ افیئر کا علم ہوا تو وہ سیدھی ہندوستان چلی آئیں۔ تاہم یہاں آنے کے بعد بھی ریچا کی مشکلات کم نہیں ہوئیں، کہا جاتا ہے کہ سنجے دت اپنی بیمار بیوی کو لینے ایئرپورٹ تک نہیں گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کے اس رویے کی وجہ سے ریچا اور ان کے تعلقات میں دراڑ آ گئی۔ ساتھ ہی مادھوری ڈکشٹ نے بھی سنجے دت کا نام ممبئی بم بلاسٹ کیس میں آنے کے بعد ان سے خود کو دور کر لیا تھا۔ رچا کی بھی کینسر سے موت ہوگئی اور سنجے اور ان کی بیٹی تریشالا کی پرورش نانا نانی نے کی۔ وہ اب بھی امریکہ میں ہی رہتی ہے۔