Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

مادھوری پہلی بار عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم میں رقص کرینگی

بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’کلنک ‘میں ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ اور شوخ وچنچل عالیہ بھٹ ایک ساتھ رقص کریں گی ۔

ابھیشک ورما کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم اپنے اعلان سے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔

مادھوری ڈکشٹ فلم کلنک میں ڈانس ٹیچر کا کردار نباہ رہی ہیں،وہ اس سے قبل فلم ’آجا نچ لے‘ میں بھی اسی نوعیت کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے فلم سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ عالیہ بھٹ اور مادھوری ڈکشٹ کی ڈانس پرفارمنس کو آئندہ ہفتے فلمایا جائےگا ۔

دونوں خوبصورت اداکارائیں اس سے قبل ایک ویڈیو میں فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘کے گانے’ ٹما ،ٹما ‘ پر رقص کی کرچکی ہیں تاہم کسی بھی فلم میں ان کی یہ پہلی ساتھ پرفارمنس ہوگی۔

کرن جوہر کی فلم کلنک اس سے قبل اسٹار کاسٹنگ کی وجہ سے خبروں میں رہی ،فلم میں سنجے دت ، مادھوری ڈکشٹ ، عالیہ بھٹ ، ورن دھون ، سوناکشی سنہااور ادیتا رائے کپور نمایاں کردار نباہیں گے ۔

کلنک ہی وہ فلم ہے جس کی وجہ سے فلم بین ایک بار پھر سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی کو 21 برس بعد بڑے پردے پر دیکھ سکیں گے،اسٹار جوڑی نے آخری بار 1997ء میں فلم’ مہانتا ‘میں ایک ساتھ کام کیا تھا ۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.