Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

لہنگا پہن کر قیامت ڈھاتی نظرآئی رانی چٹرجی، دلہن کے لباس میں اداکارہ کی خوبصورتی میں لگے چار چاند

 رانی چٹرجی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 35000 سے زیادہ سبسکرائبرس ہیں، جو روزانہ اپنے دن کی شروعات رانی کی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے کرتے ہیں۔

بھوجپوری دنیا کا جانا مانا نام رانی چٹرجی آج کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ رانی چٹرجی نے اپنے فلمی سفر میں کڑی محنت کرتے ہوئے لاکھوں دلوں کو اپنا دیوانہ بنالیا ہے۔ رانی چٹرجی طویل عرصے سے بھوجپوری فلم انڈسٹری پر راج کرتی نظر آرہی ہیں اور اب دھیرے دھیرے رانی چٹرجی کی فین فالوونگ بھی ساتویں آسمان پر پہنچنے لگی ہے۔ رانی چٹرجی نے اپنے شائقین کےس اتھ جڑے رہنے کے لئے آفیشل یوٹیوب چینل بھی کھول لیا ہے۔ اس چینل کے ذریعے رانی چٹرجی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ جڑجاتی ہیں۔ یوٹیوب پر اپنے ڈیلی بلاگ شیئر کرتے ہوئے رانی چٹرجی اپنے فینس کے ساتھ کنیکٹ فیل کرتی ہیں۔ رانی چٹرجی نے فلمی سفر میں 465 فلموں کا نمبرپار کرلیا ہے۔ اب اس سفر میں رانی 465 سے بھی زیادہ مرتبہ دلہن بن چکی ہیں۔

رانی چٹرجی نے اپنے یوٹیوب پر بلاگ شیئر کرتے ہوئے دکھایا تھا کہ لاک ڈاون میں اداکارہ کس طرح 18 کلو کا لہنگا چولی پہنے فوٹو شوٹ کروارہی ہیں۔ رانی چٹرجی کے اس فوٹو شوٹ میں آپ ان کو میک اپ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ان کے میک اپ روٹین سے کچھ ٹپس بھی لے سکتے ہیں۔

رانی چٹرجی کے اس ویڈیو کو 12000 سے بھی زیادہ لوگوں نے اپنے بے شمار پیار سے رنگ دیا ہے۔ رانی چٹرجی کے چہرے کا گلو دن بہ دن برھتا ہی جارہا ہے، اس کی ایک خاص وجہ ان کی فٹنیس بھی ہے۔ رانی چٹرجی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 35000 سے زیادہ سبسکرائبرس ہیں، جو روزانہ اپنے دن کی شروعات رانی کی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.