لتا منگیشکر کی آخری رسوم میں شاہ رخ خان نے دعا مانگ کر جسد خاکی پھونکا تو لوگوں نے دئے ایسے ردعمل
کئی لوگوں نے ٹویٹر پر کنگ خان نشانہ سادھنے کی کوشش کی اور غلط مطلب نکالا تو وہیں شاہ رخ خان کا یہ اعزاز کافی لوگوں کو پسند بھی آیا۔ پھر بس یہیں سے شاہ رخ خان کے مداح ان ٹرول کرنے والوں کو سبق سکھانے شاہ رخ خان کی حمایت میں اتر آئے اور ان کی اس تصویر کو شیئر کرکے اسے بیحد ہی خوبصورت تصویر قرار دیا۔
اتوار کے روز7فروری2022 کو بھارت رتن اور سروں کی ملکہ لتا منگیشکر (Lata Mangeshkar) نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے بانویں سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لی۔ یہاں وہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد تقریباً 28 دن تک داخل تھیں۔ انہیں ممبئی کے شیواجی پارک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری الوداعی دیا گیا۔ لتا منگیشکر کو الوداع کرنے کے لیے سیاست اور فلمی دنیا سے جڑی تمام ہستیاں پہنچی تھیں۔ اس موقع پر شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) بھی لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش کرنے پہنچے۔
اس دوران شاہ رخ خان کی منیجر پوجا داڈلانی بھی ان کے ساتھ تھیں۔ لتا منگیشکر کی آخری رسوم سے قبل شاہ رخ خان ان کی آخری دیدار کے لیے پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے ہاتھ پھیلا کر دعا مانگی اور اس کے بعد لتا جی کے جسد خاکی پر پھونک مارنے کی رسم ادا کی۔ بس ٹرولرس نے انہیں اسی بات پر ٹرول کرنا شروع کردیا۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی دعا پڑھ کر پھونکنے کو یہ کہہ کر ٹرول کیا کہ انہوں نے تھوکا ہے۔ لوگوں نے اس ویڈیو کا انتہائی غیر سنجیدہ اور غلط مطلب نکالا۔
اس تصویر میں شاہ رخ خان دعا مامنگتے اور ان کی نیجر پوجا ہاتھ جوڑے کھڑی نظر آرہی ہیں۔ لوگوں کو یہ تصویر خوب بھاگئی۔