Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

لتا منگیشکر کے آخری لمحات کی وہ تصاویر ، جنہیں دیکھ کر آنکھیں ہورہی ہیں نم

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر (Lata Mangeshkar) کی موت سے نہ صرف ملک بھر میں بلکہ پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے صدمے میں ہیں ۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ سبھی اپنے نم آنکھوں سے لتا دی کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔ وہیں اب لتا منگیشکر کے آخری لمحات کی کئی ساری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ لتا منگیشکر کے آخری لمحات کی تصویریں سبھی کی آنکھوں کو نم کررہی ہیں ۔

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر آج ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اس دنیا کو الوداع کہہ گئیں ۔ ان کی آخری رسومات ادا کی جاچکی ہیں ۔ ان کی آخری رسومات ممبئی کے شیواجی پارک میں ادا کی گئیں ۔ ان کے بھائی ہردئے ناتھ منگیشکر نے انہیں مکھ اگنی دی ۔ سرکاری اعزاز کے ساتھ لتا منگیشکر کی آخری رسوم ادا کی گئیں ۔

وہیں اب لتا منگیشکر کے آخری لمحات کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔

لتا منگیشکر کے آخری لمحات کی تصاویر سبھی کی آنکھوں کو نم کررہی ہیں ۔ آج وہ بھلے ہی ہمارے درمیان نہیں ہیں ، لیکن ان کی آواز ہمیشہ کانوں میں گونجتی رہے گی ۔

بتادیں کہ لتا دی کی آخری رسومات میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہوئے تھے ۔

ساتھ ہی مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سمیت بالی ووڈ کے سبھی لیجنڈ ستارے بھی لتا دی کی آخری رسوم میں شامل ہوئے۔

سپر اسٹار شاہ رخ خان ، اداکارہ شردھا کپور ، فلم ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر سمیت کئی بالی ووڈ ستارے بھی شیواجی پارک میں لتا دی کے آخری دیدار کیلئے پہنچے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.