Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

لارڈز ٹیسٹ: میدان میں بھارت کے معروف اداکار کی موجودگی کا انکشاف

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ باصلاحیت سمجھے جانے والے اداکار عرفان خان کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

اپنی منفرد اور جاندار اداکاری کے ذریعے مداحوں کا لہو گرمانے والے اداکار عرفان خان کی نئی تصویر منظر عام پر آگئی، اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مداحوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

کچھ ماہ قبل عرفان خان نے ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ‘نیورو اینڈو کرائن ٹیومر’ نامی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں جو آنتوں کے کینسر کی قسم ہے۔

جب سے انہوں نے اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا تھا تب ہی سے  آئے روز ان کی طبیعت بگڑنے کی خبریں سامنے آتی رہتی تھیں۔ تاہم اب ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف اداکار پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے لارڈز کے تاریخی میدان میں ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اس تصویر کے وائرل ہوتی ہی یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ ان کی صحت بگڑنے سے متعلق تمام افواہیں غلط ہیں اور وہ اب پہلے سے کافی بہتر نظر آرہے ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.