لالو پرساد کے بیٹے تیج پرتاپ ہیرو بن گئے
بھارتی سیاسی پارٹی راشتریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد کے بڑے بیٹے اور بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ نے سیاست کے بعد ہندی فلموں میں بھی انٹری دی اور ہیرو بن گئے۔، انہوں نے اپنی آنے والی فلم کا پوسٹر جاری کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ شادی کرنے والے تیج پرتاپ نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے فلم کا پوسٹر جاری کیا ہے ۔پوسٹر پروہ چشمہ لگائے ہیرو کی طرح کھڑے ہیں، ان کی تصویر کے ساتھ فلم کا نام لکھا ہے، ساتھہی یہ بھی لکھا ہے ’کمنگ سون‘ یعنی جلد آرہا ہے۔
متنازعہ بیانات دینے والےکم عمر سیاسی رہنما تیج پرتاپ پہلی بار ہندی فلم میں ہیرو کی حیثیت سے کام کریں گے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ تیج پرتاپ بالی ہندی فلموں میں نظر آئیں گے ،اس سے قبل 2016 میں انہوں نے بھوجپوری فلم اپہرن ادیوگ میں وزیر اعلی کا کردار ادا کیا تھا۔