لال سنگھ چڈھا سے لے کررکشا بندھن تک، یوم آزادی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلمیں
اگست ماہ میں تھیئیٹر اور اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر کئی شاندار فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔ اگست مہینے میں ہی بھائی بہنوں کے پیار کا تہوار ’رکشا بندھن‘ بھی ہے اور اس سال ملک آزادی کا 75واں سال منا رہا ہے۔ اس لئے اس ماہ کو خاص بنانے کی تیاری فلمسازوں نے بھی کرلی ہے۔
اگست مہینے میں رکشا بندھن کے تہوار اور یوم آزادی کے جشن کو دوگنا کرنے کے لئے فلمسازوں نے پہلے سے ہی تیاری کرلی ہے۔ اس بار یوم آزادی کے موقع پر انٹرٹینمنٹ کا ڈوز کم نہیں ہونا چاہئے، لہٰذا عامر خان (Aamir Khan) سے لے کر اکشے کمار (Akshay Kumar) نے کمر کس لی ہے۔ تو آئیے بتاتے ہیں کہ کون کون سی فلمیں آپ کی تفریح کرنے والی ہیں۔
عامر خان اور کرینہ کپور خان موسٹ اویٹیڈ فلم ‘لال سنگھ چڈھا‘ اگست میں ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ناظرین 15 اگست کو فلم دیکھنے کا لطف تھیئیٹر میں اٹھا سکتے ہیں۔
بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار یعنی اکشے کمار کی فلم ‘رکشا بندھن‘ بھی 11 اگست کو ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ ایسے میں ’لال سنگھ چڈھا‘ اور ’رکشا بندھن‘ کے درمیان سخت ٹکر دیکھنے کو ملے گی۔
ساوتھ فلم اداکار وکرم کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’کوبرا‘ بھی 11 اگست کو ہی تھیئیٹر میں ریلیز کی جارہی ہے۔ اس فلم میں شری ندھی شیٹی اور ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان بھی نظر آئیں گے۔
ساوتھ فلم انڈسٹری کی پاپولر اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو کی فلم ’یشودا‘ 12 اگست کو ریلیز کی جارہی ہے۔ لمبے وقت بعد سامنتھا پردے پر واپسی کر رہی ہیں، لہٰذا فینس کو بے صبری سے سسپن تھریلر فلم کا انتظار ہے۔