لال لہنگے میں اننیا پانڈے نے ڈھایا قہر، سارا علی خان نے بھی پارٹی میں جمایا رنگ، دیکھئے تصاویر
دیوالی کی دھوم سے بالی ووڈ بھی دور نہیں ہے ۔ لگاتار بی ٹاون میں پارٹیاں ہورہی ہیں ۔ گزشتہ روز کرشن کمار کے گھر منعقدہ پارٹی میں ستاروں کا میلہ لگا رہا ۔ وہیں سارا علی خان نے بھی اپنے گھر پر دیوالی کی پارٹی کی ۔ سارا کے گھر دیوالی کی پارٹی میں اننیا پانڈے اور جھانوی کپور بھی پہنچیں ۔ سارا نے اس کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔
لال رنگ کے لہنگے میں اننیا پانڈے نے جم کر قہر ڈھایا ۔
اننیا کے ساتھ جھانوی کپور نے اپنی اداوں کا جلوہ بکھیرا ۔
ان تصاویر کو سارا علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کیا ہے ۔