Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کیاسلمان خان اور سوناکشی سنہا نے خفیہ طریقہ سے کرلی ہے شادی؟ جانئے کیا ہے وائرل تصویر کا سچ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان (Salman Khan) اور سوناکشی سنہا (Sonakshi Sinha) کی گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں ۔ تصاویر دیکھ کر لوگوں کو لگ رہا ہے کہ دونوں نے خفیہ طریقہ سے شادی کرلی ہے ۔ اس تصویر کو دیکھنے کے بعد دونوں کے فینس اس پر رد عمل ظاہر کررہے ہیں اور کافی پیار کا اظہار کررہا ہے ۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان (Salman Khan) اور سوناکشی سنہا (Sonakshi Sinha) کی گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں ۔ تصاویر دیکھ کر لوگوں کو لگ رہا ہے کہ دونوں نے خفیہ طریقہ سے شادی کرلی ہے ۔ اس تصویر کو دیکھنے کے بعد دونوں کے فینس اس پر رد عمل ظاہر کررہے ہیں اور کافی پیار کا اظہار کررہا ہے ۔ حالانکہ اس وائرل تصویر کو دھیان سے دیکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ اس تصویر کو فوٹوشاپ سے ایڈٹ کیا گیا ہے ، اس لئے اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔

سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی اس وائرل تصویر میں سلمان خان دلہن کے جوڑے میں کھڑی سوناکشی سنہا کو انگوٹھی پہناتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ دونوں کی جوڑی کو ان کے فینس کافی پسند کرتے ہیں ۔ میڈیا میں خبر ہے کہ جہاں سلمان یولیا ونتور کو ڈیٹ کررہے ہیں تو وہیں سوناکشی کا نام اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ جوڑا جارہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.