بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو (Kiara Advani Video) شیئر کیا ہے۔ یہ ایک تھرو بیک ویڈیو ہے ۔ اس ویڈیو میں ان کی مالدیپ کی چھٹیوں کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے ۔
بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو (Kiara Advani Video) شیئر کیا ہے۔ یہ ایک تھرو بیک ویڈیو ہے ۔ اس ویڈیو میں ان کی مالدیپ کی چھٹیوں کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے ۔ وہ رومرڈ بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نئے سال کا جشن منانے کیلئے مالدیپ گئی تھیں ۔ انہوں نے چھٹیوں کے دوران بھی اپنی انسٹا اسٹوری اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں ۔ ان تصاویر کو فینس نے کافی پسند کیا تھا ۔ اب انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔
اس ویڈیو میں کیارا اڈوانی بکنی میں نظر آ رہی ہیں اور الگ اگ پوز دیتی دکھ رہی ہیں ۔ کیارا بوٹ پر بیٹھ کر بکنی میں گلیمرس پوز دے رہی ہیں اور سیلفی لیتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے فلورل پرنٹ والی شارٹ ڈریس پہن رکھی ہے۔ اتنا ہی نہیں، اس ویڈیو میں انہوں نے کروز کی ایک جھلک بھی دکھائی ہے، جہاں مچھلیاں سمندر میں چھلانگ لگاتی نظر آ رہی ہیں ۔
اس ویڈیو کے آخر میں کیارا اڈوانی بیچ پر دوڑتی ہوئی نظر آ رہی ہیں ۔ اس دوران انہوں نے سفید رنگ کی بکنی پہن رکھی ہے ۔ وہ کیمرے کی طرف آرہی ہیں ۔ اس ویڈیو کے پس منظر میں میٹ سائمنز کے کیچ اینڈ ریلیز گانے کا ریمکس ورژن چل رہا ہے ۔ اس کو شیئر کرتے ہوئے کیارا نے کیپشن میں ہاتھ جوڑنے اور تتلی والی ایموجی کو شامل کیا ہے ۔