کیا ختم ہورہا ہےبرہماستر کا جادو؟ دوسرے ہفتے رنبیر کی فلم کما پائی صرف اتنے کروڑ
برہماستر کو بنانے میں 410 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، مگر فلم 14 دنوں میں بھی 250 کروڑ روپے کا نمبر پار نہیں کرپائی۔ ہندی بیلٹ کے علاوہ ساوت بیلٹ میں ھی فلم میں لوگوں کی دلچسپی کم ہوئی ہے۔
بھول بھلیا2 کے بعد آخرکار کوئی ایسی فلم آئی، جس کا لوگوں میں کریز دیکھنے کو ملا۔ بات کر رہے ہیں رنبیر کپور کی فلم برہماستر کی۔ پہلے ہفتے میں فلم کو زبردست رسپانس ملا۔ اس کا سیدھا اثر کمائی پر نظر آیا۔ برہماستر نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ مگر اب اس فلم نے اپنا دوسرا ہفتہ پار کرلیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس کی کمائی میں 65 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پہلے ہفتے میں ایان مکھرجی کی ڈائریکشن والی فلم برہماستر نے تقریباً 156 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ جب کہ دوسرے ہفتے میں یہ قریب 54 کروڑ روپے کا ہی کلیکشن کرپائی ہے۔ اس طرح فلم کی اب تک کی مجموعی کمائی 215 کروڑ روپے کے پار ہوگئی ہے۔