Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کرشمہ تنّا نے خود بتائی اپنی شادی کی تاریخ، اس دن بوائے فرینڈ ورون کے ساتھ لیں گی ساتھ پھیرے

پچھلے سال ہی یہ خبر آگئی تھی کہ وہ سال 2021 میں شادی کرلیں گی۔ کرشمہ دراصل کافی وقت سے ورون بنگیرا (Varun Bangera) کو ڈیٹ کررہی ہیں۔

کرشما تنا (Karishma Tanna) کچھ دنوں سے اپنی شادی کی خبروں کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ پچھلے سال ہی یہ خبر آگئی تھی کہ وہ سال 2021 میں شادی کرلیں گی۔ کرشمہ دراصل کافی وقت سے ورون بنگیرا (Varun Bangera) کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ اب دونوں کو جمعرات کو ممبئی میں ایک ساتھ اسپاٹ کیا گیا۔ حالانکہ فوٹوگرافرس کو دیکھ کر دونوں الگ الگ ہوگئے۔ ورون تو الگ چلے گئے تھے، لیکن کرشمہ نے فوٹوگرافرس کو دیکھ کر پوز دئیے۔ اتنا ہی نہیں، ایکٹریس نے اُن سے بات بھی کی اور اپنی شادی کو لے کر بھی جانکاری دی۔ کرشمہ کو جب ساتھ میں فوٹوز کلک کرنے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ ورون کو یہ سب پسند نہیں۔

کرشمہ سے پھر فوٹوگرافرس نے شادی کی ڈیٹ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو شادی ہے۔ اس کے علاوہ خبر آئی ہے کہ شادی کے بعد 6 فروری کو دونوں کا ریسپشن ہوگا اور 4 کو مہندی کا فنکشن۔ کوویڈ کے بڑھتے کیسیز اور پروٹوکالس کو فالو کرتے ہوئے ہوسکتا ہے کہ شادی میں کم ہی لوگ شامل ہوں گے۔ اب دیکھتے ہیں کہ ٹی وی انڈسٹری کے کون سے ستارے اس شادی میں آئیں گے۔

بتادیں کہ کرشمہ اور ورون بنگیرا دوستوں کے ذریعے ملے تھے۔ کچھ وقت ریلیشن میں رہنے کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ لیا ہے۔ حال ہی میں کرشمہ کے برتھ ڈے پر ورون نے اُن کے لئے اسپیشل پوسٹ کیا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.