Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کون ہیں سہیل خان کی اہلیہ سیما؟ جانئے ان کے بارے میں ضروری باتیں

آج ہی سہیل خان (Sohail Khan) اور سیما خان (Seema Khan) کو عدالت کے باہر اسپاٹ کیا گیا۔ دونوں 24 سال سے شادی کے بندھن میں بندھے ہیں اور اب دونوں نے اپنی شادی کو توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خبر نے سہیل خان کے فینس کو حیرانی میں ڈال دیا ہے۔ سہیل خان اور سیما خان کے درمیان اختلافات کی خبریں لمبے وقت سے آرہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکار اور سلمان خان (Salman Khan) کے بھائی سہیل خان (Sohail Khan) اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ سہیل خان نے اہلیہ سیما خان سے آج طلاق کے لئے عرضی دائر کی ہے۔ آج ہی سہیل خان اور سیما خان (Seema Khan) کو کورٹ کے باہر اسپاٹ کیا گیا۔ اس خبر نے سہیل خان کے فینس کو حیرانی میں ڈال دیا ہے۔ سہیل خان اور سیما خان کے درمیان اختلاف کی خبریں لمبے وقت سے آرہی ہیں۔ سہیل خان کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں، لیکن بالی ووڈ سے دور سیما کیا کرتی ہیں، اس کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ تو چلئے آپ کو بتاتے ہیں سیما خان کے بارے میں۔

سہیل خان کی اہلیہ ہونے کے علاوہ سیما سچدیو کی اپنی الگ پہچان بھی ہے۔ سیما سچدیو پیشے سے فیشن ڈیزائنر ہیں اور بڑے بڑے ستارے ان کے ڈیزائن کئے گئے کپڑے پہنتے ہیں۔

سیما خان ایک پنجابی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ شادی سے پہلے ہی انہوں نے ڈیزائنر بننے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

سیما سچدیو کا اپنا ایک فیشن برانڈ بھی ہے اور کئی بٹیک ہیں۔ ممبئی اور دبئی میں سیما خان کے کچھ کلودنگ اسٹور بھی ہیں۔

اس کے علاوہ سیما کا اپنا سیلون اور اسپا سینٹر بھی ہے۔ شلپا شیٹی سے لے کر کٹرینہ کیف، کرینہ کپور، ملائیکہ اروڑہ جیسی سیلبرٹی اکثر ان کے اسپا سینٹر کے باہر اسپاٹ ہوتی رہتی ہیں۔

سیما سچدیو کروڑوں کی جائیداد کی مالکن ہیں۔ ان کے والد ارون سچدیو ہیں، کو کارنر اسٹور اسپورٹس اور انٹرنیٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ سہیل خان اور سیما خان سچدیو لمبے وقت سے الگ رہ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.