Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کوہلی انوشکا کے گرویدہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ اور بھارتی اداکارہ انوشکا کے کئی اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔

مایا ناز بلے باز اور ویرات کوہلی گراؤنڈ میں چاہے کتنی ہی اچھی کپتانی کیوں نہ کرتے ہوں۔  گھر میں کپتانی ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے پاس ہے۔

حال ہی میں کیے گئے ایک انٹرویو میں جب ویرات کوہلی سے انکی اہلیہ سے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے ایک ہندوستانی شوہر کی طرح اپنی بیوی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انکی اہلیہ کو بھی کرکٹ  کا بے حد جنون ہے اور وہ اس کھیل کو باخوبی سمجھتی ہیں۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دونوں ہی ہمیشہ سے ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں۔ اور اکثر و بیشتر ایسی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.