Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کے ایل راہل کی دھماکہ دار بلے بازی پر آیا اتھیا شیٹی کا ‘دل’، پیار دیکھ فینس رہ گئے حیران

 آسٹریلیا کے خلاف موہالی ٹی ٹوینٹی میں کے ایل راہل نے دھماکہ دار انداز میں نصف سنچری بنائی، اس کا کریڈٹ فینس سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کو دے رہے ہیں، کیونکہ کچھ دیر بعد راہل کی تصویر پر دل بناکر اتھیا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی تھی، جس کے بعد ان کے فینس خوش ہوگئے اور انہوں نے جم کر پیار لٹایا۔ راہل اور اتھیا کی لو اسٹوری کی بحث کافی ہوتی ہے اور قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ دونوں اگلے سال شادی کرکے ایک دوجے کے ہوجائیں گے ۔

کے ایل راہل نے آسٹریلیا کے خلاف منگل کو نصف سنچری بنائی، جس کے بعد فینس اتھیا شیٹی کو اس کا کریڈٹ دے رہے ہیں ۔

کچھ دن پہلے ہی سنیل شیٹی نے راہل کی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ راہل ابھی کافی مصروف ہیں، ایک کے بعد ان کے کئی ٹور ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ان کے پاس ابھی شادی کیلئے وقت ہے

حالانکہ قیاس آرائی یہی کی جارہی ہے کہ راہل اور اتھیا دونوں اگلے سال ایک دوجے کے ہوجائیں گے ۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جیسے ہی بچے فیصلہ کریں گے، شادی ہوجائے گی ۔ راہل کے شیڈیولس ہیں، ابھی ایشیا کپ ہے، ورلڈ کپ ہے، ساوتھ افریقہ ٹور ہے، آسٹریلیا ٹور ہے۔ جب بچوں کو بریک ملے گا تب شادی ہوگی ۔ ایک دن میں تو شادی نہیں ہوسکتی نا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.