کنگ خان کی فلم ‘زیرو’ میں دبنگ خان کی انٹری
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بولی وڈ کے دبنگ خان کو باکس آفس پر کنگ کی حیثیت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر ہدایتکار انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے تاہم وقت کی کمی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوتا۔
گزشتہ برسوں کئی شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان کچھ اَن بن جاری رہی تاہم دونوں میں دوستی ہوئی تو انہوں نے کنگ خان کی فلم ‘فین’ میں ایک مختصر کردار ادا کیا اور اب بالکل اسی کی طرح ‘زیرو’ میں بھی ان کی انٹری ہوگی۔
پرستاروں اور مداحوں کی خوشی کے لئے دونوں خانز پر ایک گانا بھی فلمایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اس گانے کے لئے معروف گلوکار سکھوندر سنگھ کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سکھوندر کی گائیکی میں سلمان خان کی بطور مہمان انٹری ہوگی جبکہ ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، کرشمہ کپور، کاجول اور رانی مکھرجی بھی ہوں گی۔
واضح رہے فلم میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، فلم رواں برس 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔