Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کیارا اڈوانی نے اپنی توہم پرستی کا کیا انکشاف، کہی یہ بڑی بات

 تیلگو پولیٹیکل تھرلر ‘بھارت انے نینو’ اور ‘کبیر سنگھ’ ،’شیرشاہ’ جیسی ہندی فلموں میں کام کرنے کے بعد اداکارہ نے بالی ووڈ میں اپنی خاص جگہ بنائی اور لوگوں کے دلوں پر راج کرنا شروع کیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی جو مسلسل ایک کے بعد ایک فلمیں کررہی ہیں۔ حال ہی میں کیارا اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے دی کپل شرما شو میں آئی تھیں۔ شو کے دوران اداکارہ نے اپنی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ وہ زندگی میں صرف ایک چیز کو لے کر توہم پرست ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی ہدایت کار انیس بزمی، ساتھی اداکار کارتک آرین اور راج پال یادیو کے ساتھ کپل شرما کے شو میں آئیں تھی۔ شو میں گفتگو کے دوران میزبان کپل شرما سے کیارا نے کہا، ‘میں ایک چیز کے علاوہ توہم پرست نہیں ہوں۔ جب تک میں کوئی فلم سائن نہ کروں میں کسی کو نہیں بتاتی۔

اگر کیارا کی بات کی جائے تو کامیڈی فلم ‘فگلی’ سے ڈیبیو کرنے کے بعد اداکارہ بایوپک ‘ایم ایس دھونی’ میں نظر آئی تھیں جس میں کیارا کو مداحوں کی جانب سے بہت پیار ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.