Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کھلے بال، آنکھوں میں کاجل اور پرنٹیڈ ڈریس میں شویتا تیواری سادگی بھرے انداز سے جیت رہی ہیں دل

بھوجپوری سے لے کر ٹی وی اور پھر ویب سیریز تک کا لمبا سفر طے کرنے والی اداکارہ شویتا تیواری سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ 41 سال کی شویتا تیواری (Shweta Tiwari) اکثر اپنی خوبصورتی کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے سے چھوٹی عمر کی ہیروئنوں کو بھی خوبصورتی کے معاملے میں شکست دیتی ہیں۔

شویتا تیواری نے اب ایک بار پھر سے اپنی تازہ ترین فوٹو شوٹ (Shweta Tiwari Latest Photos) شیئر کرکے سوشل میڈیا پر دھمال مچا دیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح لوگ اس بار بھی ان کے لُک کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ تصاویر میں اداکارہ کا سادگی سے بھرا لُک دکھائی دے رہا ہے، جس میں ان کی خوبصورتی کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہوگی۔

اگر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر میں شویتا تیواری کے لُک (Shweta Tiwari New look) کی بات کی جائے تو اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پرنٹیڈ ڈریس میں نظر آرہی ہیں اور اپنے بالوں کو کھلا رکھا ہے۔ اس میں لُک کمپلیٹ کرنے کے لئے اداکارہ نے چہرے پر پیاری سی مسکراہٹ کے ساتھ آنکھوں میں کاجل، بڑی ایئر رنگس اور ہاتھ میں بڑا کپ لیا ہوا ہے اور سادگی بھرے انداز میں پوز دے رہی ہیں۔

41 سال کی شویتا تیواری کی خوبصورتی پر تو لاکھوں لوگ فدا ہیں۔ ان کی تصویر پر لوگ جم کر کمنٹس کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں پاکستان تک سے پیار ملا ہے۔ ایک پاکستانی صارف نے لکھا، ‘ماشاء اللہ میم، بہت سارا پیار اور پاکستان سے عزت‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.