خود سے زائد عمرخواتین سے شادی کرنے والے معروف ٹی وی اداکار
کہا جاتا ہے کہ جوڑے آسمانوں میں بنتے ہیں، اب یہ بات کس حد تک سچ ہے یہ تو کوئی نہیں جانتا لیکن ان جوڑوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شاید واقعی ایسا ہی ہو۔ برصضیر ہو یا دنیا کا کوئی بھی معاشرہ لڑکا اگر خود سے زائد عمر کی لڑکی سے شادی کرے تو اسے کسی حد تک ٹیبو تصور کیا جاتا ہے حالانکہ ایسا کرنے میں کسی قسم کی کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیئے۔
آج ہم آپ کو بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے ان معروف اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے خود سے زائد عمر کی لڑکی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔ ذیل میں فہرست ملاحظہ کریں۔
ارچنا پورن سنگھ اور پرمیت سیٹھی
کامیڈی سرکس کی ہوسٹ اور ٹی وی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے ٹی وی اداکار پرمیت سیٹھی سے سنہ 1992 میں شادی کی۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ارچنا عمر میں پرمیت سے 7 سال بڑی ہیں۔
بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچھیا
ان دونوں کی شادی گزشتہ برس کے آخری ماہ میں ہوئی۔ دونوں کی ملاقات ایک کامیڈی شو کے سیٹ پر ہوئی اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ حالانکہ ہرش بھارتی سے 3 سال چھوٹے ہیں مگر پھر بھی دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھ کر سب کو حیران کردیا۔
موہت سہگل اور سنایا ایرانی
ان دونوں کی شادی کافی دھوم دھام سے جنوری 2016 میں گووا میں ہوئی۔ دونوں نے 7 سال ایک دوسرے کی محبت میں گزارے۔ سنایا عمر میں موہت سے 2 سال بڑی ہیں۔
کَرنویر بوہرا اور ٹیجے سندھو
مشہور بھارتی ڈرامے ناگن کے اداکار کرنویر بوہرا اور ٹیجے سندھو 2006 میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ ان دونوں کی شادی بنگلور میں ہوئی۔ ٹیجے کرنویر سے 2 سال بڑی ہیں، جوڑے کی 2 جڑواں بیٹیاں بھی ہیں۔
سویش رائے اور کشور مرچنٹ
ٹی وی انڈسٹری کی اس معروف جوڑی نے دسمبر 2016 میں شادی کی۔ دونوں نے 7 سال سے زائد عرصے تک ڈیٹنگ کی۔ سویش عمر میں کشور سے 8 سال چھوٹے ہیں مگر کہتے ہیں نا پیار عمر نہیں دیکھتا۔
کرشنا ابھیشیک اور کشمیرا شاہ
اس جوڑے نے سنہ 2013 میں خفیہ طور پر شادی کی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں سنہ 2006 سے ڈیٹنگ کررہے تھے اور ایک ساتھ ہی رہا کرتے تھے۔ کشمیرا کرشنا سے 2 سال بڑی ہیں۔
ارجن پنج اور گُردیپ کوہلی
سنجیونی کے اداکار ارجن اور گُردیپ کی لَو اسٹوری شو کے درمیان ہی شروع ہوگئی تھی۔ دونوں 2002 میں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوئے اور 2006 میں شادی کرلی۔ ارجن گردیپ سے 2 سال چھوٹے ہیں۔
بختیار ایرانی اور تناز ایرانی
بختیار اور تناز کی شادی سنہ 2007 میں ہوئی۔ تناز عمر میں بختیار سے 7 سال بڑی ہیں۔ دونوں کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔