خطرناک بیماریوں کا شکار ہونے والی 10 معروف شخصیات-
شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات عوام میں بے حد مقبول ہوتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان سے پیار کرتے ہیں، ساتھ ہی لوگ ان کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز جاننے کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بولی وڈ کی ان شخصیات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے خطرناک بیماریوں کا سامنا کرتے ہوئے زندگی اور موت کی جنگ لڑی، ذیل میں ان شخصیات کی فہرست اور بیماری کی نوعیت ملاحظہ کریں۔
امیتابھ بچن
بولی وڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن سنہ 1982 میں فلم ‘قُلی’ کی شوٹنگ کے دوران بری طرح زخمی ہوئے۔ حادثے کے نتیجے میں ان کا بہت زیادہ خون بہہ گیا جس کی وجہ سے وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئے تھے۔ تاہم خوش قسمتی سے وہ کئی ماہ بیمار رہنے کے بعد دوبارہ صحتیاب ہوگئے اور پھر دوبارہ اپنے اداکاری کے کیریئر کو شروع کیا۔
ممتاز
معروف اداکارہ ممتاز کو 54 برس کی عمر میں بریسٹ کینسر میں مبتلا پایا گیا۔ انہیں 6 کیموتھراپیز اور 35 تابکاریوں سے گزرنا پڑا، لیکن اداکارہ نے انتہائی بہادری سے بیماری کا مقابلہ کیا۔
رجنی کانتھ
بھارتی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانتھ الرجک برونکائٹس کا شکار ہوئے، ان کا علاج سنگاپور سے ہوا۔
ہریتک روشن
سال 2013 میں ہریتک روشن ‘برین کلاٹ’ میں مبتلا ہوئے تاہم اب وہ ایک تندرست زندگی گزار رہے ہیں۔
منیشا کورائلا
سال 2012 نومبر میں منیشا کو ‘ اوورئن کینسر’ میں مبتلا پایا گیا۔ اسی سال دسمبر میں ان کی سرجری ہوئی جو کامیاب رہی۔ اداکارہ اب ایک صحتمند کینسر فری زندگی گزار رہی ہیں۔
شاہ رخ خان
بولی وڈ کے کنگ کو سرجریز کا کنگ بھی کہا جاتا ہے، اطلاعات کے مطابق گزشتہ 25 برس میں انہوں نے 8 سرجریاں کروائیں۔ سال 2017 میں انہیں کمر درد اور کمزور ہاتھ کا سامنا رہا جسے ایک چھوٹی سرجری کے ذریعے حل کردیا گیا تاہم انہوں نے اپنے مداحوں کو کبھی اس بات کا احساس نہ ہونے دیا کہ وہ تکلیف میں ہیں۔
سونم کپور
انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کو بولی وڈ کی سب سے اسٹائلش اداکارہ مانا جاتا ہے۔ سونم ذیابطیس کا شکار ہوئیں لیکن سخت ڈائٹ اور انکی محنت نے انہیں اس بیماری سے چھٹکارا دلا دیا اور اب وہ بھی ایک تندرست و توانا زندگی گزار رہی ہیں۔
عرفان خان
گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ عرفان خان ایک انجانی بیماری میں مبتلا ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی بیماری کی اطلاع کی تصدیق کی۔ انہوں ‘نیوروڈوکرائن ٹیومر’ ہے تاہم وہ علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوچکے ہیں۔
سیف علی خان
سیف علی خان کو سنہ 2007 میں دل کا دورہ پڑا۔ وہ سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹرز نے دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی۔
یو یو ہنی سنگھ
بھارت کے مشہور ریپر یو یو ہنی سنگھ سنہ 2016 میں ‘بائی پولر افیکٹیو ڈس آرڈر’ کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ 18 ماہ تک سین سے غائب رہے۔ اسی کی وجہ سے ان کے ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ ابھی وہ ہر چیز سے دور رہیں۔