ساوتھ سنیما (South Cinema) کی بیوٹی کوئن سامنتھا روتھ پربھو (Samantha Ruth Prabhu) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ مداحوں کے ساتھ اپنی کوئی نہ کوئی تصاویر ویڈیوز اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ شوہر ناگا چیتنیہ (Naga chaitanya) سے الگ ہونے کے بعد وہ لائف کو نیچر کے ساتھ انجوائے کر رہی ہیں۔
اب حال ہی کی سامنتھا کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر (Samantha Latest Photos) میں دیکھنے کے لئے مل رہا ہے اور وہ کیرلا کی وادیوں میں اپنا وقت گزار رہی ہیں اور فطرت ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہی ہے۔
سامنتھا نے تازہ ترین فوٹو شوٹ انسٹا گرام (Samantha instagram Photos) پر کیرل میں واقع Athirappilly Falls سے تصاویر شیئر کی ہے۔ اس میں انہیں دلکش ادائیں دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہر تصاویر میں وہ شاندار پوز دے رہی ہیں۔
اداکارہ کی تصاویر پر جو لوگ جم کر پیار لٹا رہے ہیں۔ ان کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔ سامنتھا نے تصاویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی کیپشن لکھا، ’زندگی، آپ اس کا لطف لیتے ہیں اور برداشت کرتے ہیں۔ جیسے ہی آتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ یہ گھٹتا ہے اور بہتا ہے‘۔