Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کیا سونم کپور شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہنے والی ہیں؟

معروف بولی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے منگیتر آنند آہوجا کی شادی قریب ہے۔ یہ شادی اس سال کا سب سے ذیادہ متوقع موقع ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق، سونم اور آنند مئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

سونم کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ دلہن والوں نے سنگیت کی رسم میں ہونے والی ڈانس پرفارمنس کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سنگیت کے سارے رقص فرح خان کوریوگراف کروا رہی ہیں۔

البتہ، سونم کے چاہنے والوں کے لئے ایک مایوس کُن بات یہ ہے کہ شاید سونم اپنی شادی کے بعد بولی وڈ میں اتنی متحرک نہ نظر آئیں جتنی وہ ابھی ہیں۔

سونم اور ان کے ہونے والے شوہر آنند نے لندن میں ایک رہائش گاہ خرید لی ہے۔ ان کا ارادہ ہے کہ شادی کے بعد دونوں لندن منتقل ہوجائیں گے۔ یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ آنند آہوجا کا کاروبار لندن میں بنیاد رکھتا ہے۔

لیکن کیا اس بات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سونم اداکاری چھوڑ کر بولی وڈ کو خیر باد کہہ دینگی؟ ایک روزنامہ کے مطابق شادی کے بعد سونم لندن سے اپنے ملک بھارت آتی جاتی رہیں گی۔ بلکہ شاید شادی کے تین دن بعد ہی وہ دوبارہ اپنے کام سے لگ جائیں گی۔

سب سے پہلے وہ اپنی آنے والی فلم ‘ویرے دی ویڈِنگ’ کی پروموشنز سے شروع کریں گی۔ اس کے بعد وہ فلم ‘ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا’ کی شوٹنگ پر دوبارہ چلی جائیں گی، جسے وہ سری دیوی کی موت پر ادھورا چھوڑ کر آگئیں تھیں۔ اس فلم میں ان کے والد انیل کپور بھی کام کر رہے ہیں۔

حالانکہ سونم اب لندن میں رہیں گی تو ان کے مداح انہیں ذیادہ تر ملک میں نہیں پائیں گے۔ لیکن فلموں میں ان کا کام جاری رہے گا اور یہ بات ان کے پرستاروں کے لئے کافی ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.