Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کیا کترینہ کیف لکھاری بننے جارہی ہیں ۔ ۔ ۔ ؟

کترینہ کیف کا شمار بولی وڈ کی چوٹی کی اداکاراوں میں ہوتا ہے اور اب نظر آرہا ہے کہ کترینہ بولی وڈ میں اپنے نشیب و فراز کے سفر کی داستان مداحوں کے ساتھ کتابی شکل میں شیئر کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔

کترینہ کیف نے فلم بوم سے بولی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز کیا اور ابتداء میں ان کو اپنی اداکاری اور ڈانس میں بہتر نہ ہونے پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

تاہم جب کترینہ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ وہ بولی وڈ میں اپنے سفر کو کیسے دیکھتی ہیں تو ان کا جواب تھا کہ فی الحال وہ اس سوال پراپنے جواب کو محفوظ کررہی ہیں۔

سوال کے جواب میں کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ بولی وڈ میں اپنے سفر سے متعلق کتاب بھی لکھ سکتی ہیں، تاہم انہوں نے بولی وڈ سے متعلق معلومات سے خود کو آراستہ کیا ہے۔

بولی وڈ میں اپنی کامیابی کے سفر کے دوران مشکلات کو انہوں نے سیڑھی سے تعبیر کیا اور کہا کہ ہمیں زندگی سے متعلق متوازن رویہ اپنانے کی ضرورت ہے ، ناکامیاں اور مشکلات ہماری زندگی کی سب سے بڑی استاد ہوتی ہیں۔

کترینہ کا مزید کہناتھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر سے متعلق کبھی بھی پلان بی تشکیل نہیں دیا کیونکہ انہوں نے ہمیشہ مووی اسٹار بننے کا سوچا تھا۔کترینہ کا مزید کہنا تھا کہ پلان بی کی موجودگی اپنے ناکامی کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

بولی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے سفر سے حاصل ہونے والے سبق سے بھی سیکھنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ بحیثیت شخص ان کا ارتقاء جاری رہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.