کیا آپ جانتے ہیں فلم ‘جدائی’ کا یہ بچہ اب کیسا دکھتا ہے؟
اگر آپ نے انیل کپور اور سری دیوی کی فلم ‘جدائی’ دیکھی ہے تو آپ کو یہ بچہ ضرور یاد ہوگا۔ اس بچے نے نہ صرف اپنی معصومیت سے لوگوں کے دل جیتے بلکہ دم دار اداکاری کی صلاحیت کے باعث خوب داد بھی سمیٹی۔
یہ بچہ نہ صرف فلم ‘جدائی’ بلکہ بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلموں ‘میلہ’ اور ‘راجہ ہندوستانی’ میں بھی اداکاری کر چکا ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ وہ ایک معصوم بچے سے ہینڈسم ہنک مین بن گیا ہے۔
شاید آپ کو معلوم نہ ہو یہ بچہ اور کوئی نہیں بلکہ اوم کر کپور ہیں جنہوں نے فلم ‘پیار کا پنچ نامہ 2’ کے ذریعے اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے نہ صرف بچپن میں بلکہ جوانی میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر خوب پذیرائی حاصل کی۔
ایک رپورٹ کے مطابق اوم کر کپور ان دنوں سہیل خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘مائی پنجابی نکاح’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں انہیں مرکزی کردار میں دیکھا جاسکے گا۔