Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کیٹرینہ-وکی کی شادی میں نہیں جائیں گے سلمان خان

سلمان خان کے دا دبنگ کانسرٹ ٹور کی تاریخیں وکی اور کیٹرینہ کی شادی تقاریب کی تاریخوں سے الگ نہیں ہیں، اس لئے سلمان خان کے شادی میں شامل ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔

کیٹرینہ کیف (Katrina Kaif) بھی چاہتی تھیں کہ سلمان (Salman Khan Parent) کے والدین اُن کی شادی تقاریب میں شامل ہوں اور جلد ہی شادی کرنے والے جوڑے کو اپنی دعائیں دیں۔ لیکن وہ صحت سے جڑی وجوہات کی وجہ سےاس شادی میں شامل نہیں ہوپائیں گے۔ وہیں سلمان خان کے دا دبنگ کانسرٹ ٹور کی تاریخیں وکی اور کیٹرینہ کی شادی تقاریب کی تاریخوں سے الگ نہیں ہیں، اس لئے سلمان خان کے شادی میں شامل ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔

سلمان خان اپنے باڈی گاڑڈ شیرا کے ساتھ ریاض گئے ہیں، جو اتفاق سے راجستھان کے سوائی مادھوپور میں سکس سینس فورٹ برواڑہ میں کیٹرینہ وکی کی شادی کی سیکورٹی کی مانیٹرنگ بھی کررہے ہیں۔ شادی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہوٹل سکس سینس فورٹ برواڑہ کی سیکورٹی میں پرائیوٹ سیکورٹی گارڈ اور باونسر کو شامل کیا گیا ہے۔ ہوٹل اور اُس کے آس پاس سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لئے کئی ہدایتیں جاری کی گئیں ہیں۔ ہدایت دی گئی ہے کہ سبھی مہمانوں کو کوویڈ وبا کو دھیان میں رکھتے ہوئے ویکسین کی دونوں ڈوز لگی ہونی چاہیے اور جن مہمانوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے اُنہیں آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کروانا لازمی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.