کیٹرینہ-وکی کوشل کی شادی میں مہمان اُٹھائیںگے جنگل سفاری کا لطف
کئی مہمانوں نے رنتھمبور نیشنل پارک میں جنگل سفاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس لئے چوتھ کا برواڑہ میں واقع برواڑہ فورٹ اور تاج میں رُکنے والے مہمانوں کے لئے جنگل سفاری کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔
کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی (Katrina Kaif-Vicky Kaushal Wedding) کے لئے مہمان لگاتار پہنچ رہے ہیں۔ 9 دسمبر کو دونوں 7 پھیرے لے کر فلم انڈسٹری کے نئے پاور کپل بن جائیں گے۔ خبر ہے کہ شادی میں شریک ہونے والے مہمان رنتھمبور نیشنل پارک (Ranthambore National Park) میں جنگل سفاری (Jungle Safari) کریں گے۔ اس کے لئے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔
کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی اس شادی کی تقاریب میں حصہ لینے کے لئے فلمی دنیا کے کئی ستارے سڑک کے راستے سوائی مادھوپور پہنچ رہے ہیں۔ کئی مہمانوں نے رنتھمبور نیشنل پارک میں جنگل سفاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس لئے چوتھ کا برواڑہ میں واقع برواڑہ فورٹ اور تاج میں رُکنے والے مہمانوں کے لئے جنگل سفاری کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔