Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کترینہ اور رنویر سنگھ کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

بالی وڈ اداکار کترینہ کیف اور رنویر سنگھ کی بزنس میگنٹ این ایل رنگتا کی بیٹی تنوشری رنگتا کی سنگیت تقریب میں ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ذرائع کے مطابق بزنس میگنٹ این ایل رنگتا کی بیٹی تنوشری رنگتا کی سنگیت تقریب دہلی میں منعقد ہوئی ۔

جس میں بالی وڈ شخصیات کترینہ کیف، رنویر سنگھ، شاہد کپور،کرن جوہر،شردھا کپور اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ان سب نے مختلف گانوں پر پرفام بھی کیا جس میں سے کترینہ کیف اور رنویرسنگھ کی ڈانس  ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

کترینہ کیف ان دنوں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.