Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر اداکار کی بہن نے کیا بڑا انکشاف

وکی کی بہن نے کہا کہ اگر ایسی چیزیں ہوئیں تو وہ اس کا اعلان ضرور کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اکثر افواہیں بھیلتی ہیں اور بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ معاملہ کچھ اور تھا۔ وہ صرف افواہیں ہوتی ہیں۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کٹرینہ کیف ان دنوں خوب سرخیوں میں ہے۔ دونوں کے شادی کے بندھن میں بندھنے کی خبریں عروج پر ہیں لیکن اب تک دونوں ہی خاموش ہیں۔ وہیں اس درمیان وکی کی بہن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا (Dr. Upasana Vohra) نے چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ دونوں کی شادی کی خبریں آرہی ہیں وہ صرف افواہ ہے۔ دینک بھاسکر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے وکی کوش کی شادی کا سچ سچ سبھی سامنے رکھا۔ انہوں نے کٹرینہ کیف اور وکی کی شادی کی بات سے صاف انکار کر دیا۔

ڈاکٹر اپاسنا ووہرا وکی کوشل کی ماما زاد بہن ہیں، جن کی اس سال شادی ہوئی۔ بھائی کی شادی کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ میڈیا میں خبریں ہیں کہ دونوں دسمبر میں شادی کر رہے ہیں۔ شادی فی الحال نہیں ہو رہی، یہ محض افواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میری اپنے بھائی سے بات ہوئی ہے۔ اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو مجھے ضرور بتاتے۔

وکی کی بہن نے کہا کہ اگر ایسی چیزیں ہوئیں تو وہ اس کا اعلان ضرور کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اکثر افواہیں بھیلتی ہیں اور بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ معاملہ کچھ اور تھا۔ وہ صرف افواہیں ہوتی ہیں۔ اپاسنا کا مزید کہنا تھا کہ میں اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی لیکن فی الحال شادی نہیں ہو رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.