Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تاریخ آئی سامنے! سلمان خان ہوں گے شامل؟

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اور اداکار وکی کوشل (Vicky Kaushal) کی شادی کی خبریں ان دنوں کافی موضوع بحث بنی ہوئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو یہ جوڑا اس سال دسمبر میں کسی بھی دن شادی کرسکتا ہے ۔

الی ووڈ کی مشہور اداکارہ کٹرینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی خبریں ان دنوں کافی موضوع بحث بنی ہوئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو یہ جوڑا اس سال دسمبر میں کسی بھی دن شادی کرسکتا ہے ۔ یہاں تک کہ ایک میڈیا رپورٹ میں ان کی شادی کی تاریخ کا بھی انکشاف کردیا گیا ہے ۔ جی ہاں! پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق کٹرینہ کیف اور وکی کوشل سات سے نو دسمبر 2021 کے درمیان میں شادی کرسکتے ہیں ۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کٹرینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے گھر پر سات سے نو دسمبر تک شادی کے پروگرام رکھے ہیں ۔ ان کے کنبہ اور قریبی لوگ اس گرینڈ ویڈنگ کیلئے تیار ہیں ۔ شادی میں بس کچھ ہی دن بچے ہیں ، جس کی تیاریاں زوروں پر ہیں ۔ رپورٹ کی مانیں تو ابھی تک بالی ووڈ سے بہت سے لوگوں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے ، لیکن میک اپ آرٹسٹ ، کاسٹیوم ڈیزائنر اور ریسورٹ اسٹاف کو تاریخ محفوظ کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ سلمان خان اور ان کا کنبہ کٹرینہ کی طرف سے شادی کے سبھی پروگرام میں شامل ہونے کی تیاری کررہے ہیں ۔ یہ ایک گرینڈ پنجابی ویڈنگ ہوگی ، اس میں ہلدی ، مہندی ، پھیرے اور کیتھولک شادی بھی شامل ہے ۔

حالانکہ اس شادی اور اس کی تاریخ کو لے کر اب تک کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ دن پہلے کٹرینہ کیف نے بالی ووڈ لائف کو دئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اس طرح کی کسی بھی خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ آخر ایسی افواہ کیوں اڑی ، تو اس پر کٹرینہ نے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں سے میرے لئے بھی یہ بات ایک بڑا سوال بنی ہوئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.