Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کٹرینہ کیف نے شوہر وکی کوشل کے ساتھ کروا چوتھ پر کیا چاند کا دیدار، شیئر کیں خاص لمحات کی تصاویر

بالی ووڈ میں گزشتہ جمعرات کو پورا دن کروا چوتھ کی تقریبات کا دور تھا۔ رات کو چاند نکلا تو یہ رنگ مزید بڑھ گیا۔ پہلا کروا چوتھ منانے والی کٹرینہ کیف نے بھی اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی محبت اور فیملی کی جھلک دکھائی۔ کٹرینہ نے وکی کے ساتھ چاند دیکھا اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اس تہوار کا لطف اٹھایا۔

کٹرینہ کیف نے مکمل روایت کے ساتھ کروا چوتھ کی پوجا کی۔ ساس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس تہوار کی اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کی۔

کترینہ کیف نے اس خاص موقع پرہندستانی روایت کے مطابق گیٹ اپ لیا۔ پھولوں کے بلاؤز کے ساتھ سرخ ساڑھی کیری پہنی۔ اس کے ساتھ وہ مانگ میں سندور اور ہاتھوں میں چوڑا، مہندی کے ساتھ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

کٹرینہ کے ساتھ شوہر وکی کوشل بھی اس لمحے کو لے کر کافی پرجوش نظر آئے۔ وہ سارا وقت کٹرینہ کے ساتھ رہے۔ شیئر کی گئی تصویر میںبیک گراؤنڈ میں چاند نظر آ رہا ہے۔

کٹرینہ نے پوری فیملی کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ اپنی ساس۔سسر کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.