Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کٹرینہ کیف نے نایاب انداز میں سلمان خان کو دی یوم پیدائش کی مبارکباد

سلمان خان (Salman Khan) اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) نے ایک ساتھ ’میں نے پیار کیوں کیا‘، ’بھارت‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ جیسی فلموں میں شاندار کیمسٹری سے ناظرین کی خوب تفریح کی ہے۔ مداح بھی اس جوڑی کو بے حد پیار کرتے ہیں۔ کٹرینہ کیف ان دنوں وکی کوشل (Vicky Kaushal) کے ساتھ اپنی نئی نئی شادی شدہ زندگی کو انجوائے کر رہی ہیں، باوجود اس کے اداکارہ سلمان خان کو مبارکباد دینا نہیں بھولیں۔

سلمان خان (Salman Khan) اپنا 56واں یوم پیدائش منارہے ہیں۔ اداکار کے یوم پیدائش پر مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اسٹارس بھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ لمبے وقت سے فلم انڈسٹری میں بطور اداکار اپنا جلوہ بکھیرنے والے سلمان خان کا نام کئی اداکارہ کے ساتھ جڑ چکا ہے۔ سلمان خان نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے، جبکہ ان کے کافی قریب رہ چکیں ساری اداکارہ نے اب گھر بسا لیا ہے۔ سلمان خان اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کی جوڑی بھی کافی پسند کی جاتی ہے۔ سلمان خان کی زندگی کے اس خاص موقع پر کٹرینہ کیف نے بھی انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے۔

سلمان خان اور کٹرینہ کیف کے درمیان نزدیکیاں کبھی سرخیاں بنا کرتی تھیں۔ دونوں کی جوڑی سلور اسکرین پر کمال کی لگتی ہے۔ سلمان خان اور کٹرینہ کیف نے ایک ساتھ ’میں نے پیار کیوں کیا‘، ’بھارت‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ جیسی فلموں میں شاندار کیمسٹری سے ناظرین کی خوب تفریح کی ہے۔ مداح بھی اس جوڑی کو بے حد پیار کرتے ہیں۔ کٹرینہ کیف ان دنوں وکی کوشل کے ساتھ اپنی نئی نئی شادی شدہ زندگی کو انجوائے کر رہی ہیں، باوجود اس کے اداکارہ سلمان خان کو مبارکباد دینا نہیں بھولیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.