کٹرینہ کیف نے انتہائی رومانٹک انداز میں وکی کوشل کو دی برتھ ڈے کی مبارکباد، تصویر ہوئی وائرل
اداکارہ کٹرینہ کیف نے رومانٹک تصاویر شیئر کرکے اپنے شوہر وکی کوشل کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے ۔ تصاویر میں دونوں رومانٹک پوز دیتے نظر آ رہے ہیں۔
آج بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل کی سالگرہ ہے۔ اور ان دنوں وہ نیویارک میں اپنی اہلیہ اور اداکارہ کٹرینہ کیف کے ساتھ اپنے خاص دن کو سلیبریٹ کررہے ہیں۔ کٹرینہ نے رومانٹک تصاویر شیئر کرکے اپنے شوہر کو مبارکباد دی ہے ۔ ان تصاویر میں دونوں رومانٹک پوز دیتے نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر میں وکی کٹرینہ کو گلے لگاتے اور کس کرتے نظر آ رہے ہیں۔
تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کٹرینہ نے وکی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: نیو یارک والا برتھ ڈے مائی لو ۔ سیدھے الفاظ میں کہیں تو ………… یو میک ایوری تھنگ بیٹر ۔