Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کٹرینہ کیف کے برتھ ڈے کے اگلے دن پول میں مستی کرتے ہوئے نظر آئے وکی کوشل

وکی کوشل (Vicky Kaushal)، کٹرینہ کیف کا یوم پیدائش منانے کے لئے دوستوں اور قریبی لوگوں کے ساتھ چھٹی پر گئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ویکیشن سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ پول پر لڑکوں کے ساتھ نہاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

وکی کوشل (Vicky Kaushal) اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) مالدیپ ویکیشن کے دوران دھمال مچاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وکی کوشل نے حال ہی میں اپنے بوائز گینگ کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔

وکی کوشل نے انسٹا گرام پر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی ہے۔ اداکار نے کیپشن میں لکھا، ’آپ کی توجہ چاہتا ہوں‘۔

تصاویر میں وکی کوشل، ان کے بھائی سنی کوشل، فلم پروڈیوسر کبیر خان، آنند تیواری اور ان کے کچھ فیملی کے لوگ اور دوست نظر آرہے ہیں۔ وکی کوشل کے کلین شیو لُک کے ساتھ پورا گینگ مسکرا رہا ہے۔

کٹرینہ کیف نے اپنا 39واں برتھ ڈے اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ منایا۔ انہوں نے اپنی دوست منی ماتھر اور فلم پروڈیوسر کرشمہ کوہلی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.