کٹرینہ کیف کروڑوں کی ہیں مالکن
کٹرینہ نے اپنے فلمی کریئر میں اب تک زیادہ تر بڑے پروڈیوسرز کے ساتھ کام کیا ہے۔ کٹرینہ ایک فلم کے لیے کروڑوں روپے کماتی ہیں۔ ان کی نیٹ ورتھ کو جان کر آپ یقیناً دنگ رہ جائیں گے۔
کٹرینہ کیف (Kaitrina Kaif) کی فلم ‘سوریہ ونشی’ (Sooryavanshi) اس وقت باکس آفس پر زبردست کمائی کر رہی ہے۔ کٹرینہ اس وقت بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے برسوں کی محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ بالی ووڈ کے کئی ہیروز بھی ان اسٹارڈم کے سامنے پھیکے نظر آتے ہیں۔ کٹرینہ نے اپنے فلمی کریئر میں اب تک زیادہ تر بڑے پروڈیوسرز کے ساتھ کام کیا ہے۔ کٹرینہ ایک فلم کے لیے کروڑوں روپے کماتی ہیں۔ ان کی نیٹ ورتھ کو جان کر آپ یقیناً دنگ رہ جائیں گے۔
سال 2003 میں کٹرینہ کیف نے فلم ‘بوم’ (Film Boom ) سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاتھا۔ اس فلم میں انہوں نے بیحد ہی گلیمرس سین دیے لیکن پھر بھی فلم باکس میں فلاپ رہی۔ 2004 میں رلیز ہونے والی فلم ‘سرکار’ سے انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف گلیمرس سین کے لیے بنی ہیں بلکہ وہ بہترین اداکاری بھی کر سکتی ہیں۔ اب تک وہ 40 کے قریب فلمیں کر چکی ہیں جن میں کئی فلمیں سپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس وقت کٹرینہ ایک فلم کے لیے تقریباً 11 کروڑ روپے لیتی ہیں۔
کٹرینہ نہ صرف فلموں کے لیے کروڑوں روپے لیتی ہیں بلکہ وہ اشتہارات سے بھی کماتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کٹرینہ کو کسی ایک برانڈ کو اینڈروس کرنے کے لیے 6 سے 7 کروڑ روپے لگتے ہیں۔ اس وقت ان کی کل مالیت 224 کروڑ روپے ہے۔