کٹرینہ کیف کلینک کے باہر آئیں نظر تو انٹرنیٹ پر مچی ہلچل
کٹرینہ کی یہ تصویر دیکھ کر ایک ٹرولرس نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا وہ شادی سے پہلے ہی حاملہ ہو گئی ہیں، اسی لیے وہ کلینک پہنچی ہیں۔ اسی دوران ایک دوسرے یوزر نے پوچھا- ‘شادی ہو رہی ہے یا نہیں؟’ دوسرے نے کہا- ‘ یہ ابھی تک ممبئی میں کیسے ہے۔؟
![]()
کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے چرچا کافی وقت سے زوروں پر ہیں۔ تاہم اب تک دونوں ستاروں کی جانب سے شادی کی خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دونوں نے اب تک شادی کی خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
اسی درمیان جب کٹرینہ کیف کو ممبئی میں ایک کلینک کے باہر دیکھا گیا تو سوشل میڈیا یوزرس نے ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ کٹرینہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر چرچا میں ہے۔ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد یوزرس طرح طرح کے سوالات کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا یوزرس کو کٹرینہ کیف کا یوں اچانک کلینک پہنچنا سمجھ نہیں آرہا ہے۔ کٹرینہ کی یہ تصاویر مشہور فوٹوگرافر وائرل بھیانی نے شیئر کی ہیں جس میں وہ بلیک ٹی شرٹ اور گلابی رنگ کی ٹائٹس میں نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے بلیک ماسک بھی پہن رکھا ہے۔