Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کترینہ ہالی ووڈ میں کام کرنا کیوں نہیں چاہتیں؟

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے بالی ووڈ ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے مجھے کامیاب کیرئیر سمیت بہت کچھ دیا اس لیے وہ ہالی ووڈ نہیں جائیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووٖڈ اداکارہ کترینہ کیف کا ہالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایسی فلموں کا حصہ بنے رہنا چاہتی جو بہت اچھی ہوں اوربالی ووڈ کی فلمیں اچھی ہوتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے مجھے کامیاب کیرئیر سمیت بہت کچھ دیا۔ اس کے باوجود بھی اگر کوئی ہالی ووڈ کے ایسے پراجیکٹ کی آفر کرتا ہے جو بہترین ہوتو وہ اسے ٖضرورقبول کریں گی۔ ہالی ووڈ میں ان کی انگریزی زبان بھی بہت کام آئے گی جسے وہ اپنی پہلی زبان سمجھتی ہیں۔

بالی ووڈ میں فلمیں کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں نام بنانا ایک لمبا وقت تھا جہاں وہ کامیاب رہیں اور ان کے پاس مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیوں کا وقت ہی نہیں۔

اس سے قبل بھی جب انٹرویوکے دوران اداکارہ سے ہالی ووڈ انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا یہ کسی کوبھی معلوم نہیں ہوتا کہ کب زندگی آپ کوکس راستے پرچلادے جب کہ میں نے زندگی میں کسی بھی چیز کو کبھی بھی نہ نہیں کہا کیونکہ جب کسی چیز کا وقت آجائے تو آپ کوکچھ بھی معلوم نہیں ہوتا اوروہ کام ہوجاتا ہے۔

1 Comment
  1. A WordPress Commenter says

    Hi, this is a comment.
    To get started with moderating, editing, and deleting comments, please visit the Comments screen in the dashboard.
    Commenter avatars come from Gravatar.

Leave A Reply

Your email address will not be published.