Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کشمیرا شاہ نے ٹریک سوٹ میں دکھائی قاتلانہ ادا، آوٹ فٹ کی قیمت جان کر اڑ جائیں گے ہوش

اداکارہ کشمیرا شاہ (Kashmera Shah) کی تصاویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔ مشہور کامیڈین کرشنا ابھیشیک (Krushna Abhishek) کی اہلیہ کشمیرا کے گلیمرس انداز کو دیکھ کر فینس جم کر تعریف کررہے ہیں ۔ کشمیرا شاہ اپنی آنے والی فلم ڈریمی سنگھ کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں ۔ فی الحال اداکارہ کا گلیمرس انداز کڑاکے کی ٹھنڈ میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔

کشمیرا شاہ ٹی وی سے لے کر فلموں تک میں کام کرنے والی اداکارہ مانی جاتی ہیں ۔ کشمیرا شاہ حال ہی میں ٹی وی کے مشہور شو بگ باس 15 میں بھی نظر آئی تھیں ۔ اپنے بے باک انداز اور بولڈنیس کیلئے مشہور کشمیرا شاہ کا نیا لک سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہا ہے ۔ کڑاکے کی ٹھنڈ میں کشمیرا شاہ نے پرپل کلر کا ٹریک سوٹ پہن کر اپنا گلیمرس انداز دکھایا تو فینس ان کے بولڈ لک کی تعریف کرنے لگے ۔ کشمیرا کے اس آوٹ فٹ کی قیمت آٹھ ہزار پانچ سو روپے ہے ۔

کشمیرا شاہ نے ہندوستانی ڈریس میں اپنی تصویر شیئر کی ہے ۔ اس ہندوستانی آوٹ فٹ میں کشمیرا شاہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔

کشمیرا شاہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ کشمیرا شاہ نے اس تصویر میں اسکائی بلیو کلر کا ٹیوب برالیٹ پہن کر کے کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے قاتلانہ پوز دے کر فینس کا دل لوٹ لیا ہے ۔

کشمیرا شاہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے خوبصورت انداز کو لے کر بھی اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.