Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کارتک آرین کے بعد اب شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف بھی کورونا کی زد میں

بالی ووڈ میں ایک بار پھر کورونا منڈلانے لگا ہے۔ خبریں آ رہی ہیں کہ بالی ووڈ کے بادشاہ یعنی شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں۔ مشہور فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو مختلف پوسٹس کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔

بالی ووڈ میں ایک بار پھر کورونا منڈلانے لگا ہے۔ خبریں آ رہی ہیں کہ بالی ووڈ کے بادشاہ یعنی شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں۔ مشہور فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو مختلف پوسٹس کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔ بتادیں کہ ویرل بھیانی نے پہلے شاہ رخ خان کے کورونا مثبت ہونے اور پھر کٹرینہ کے پازیٹیو ہونے کی اطلاع دی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ‘بھائی، یہ کیا ہو رہا ہے۔’ ویرل بھیانی کی انسٹاگرام پوسٹ اب وائرل ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے مشہور اداکار کارتک آرین نے اپنی ایک سوشل پوسٹ کے ذریعہ بتایا تھا کہ وہ کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب خبر یہ بھی ہے کہ آدتیہ رائے کپور بھی کورونا کی زد میں آگئے ہیں۔ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی مشہور شخصیات میں سے 55 کو کورونا ہو گیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.